مسلم لیگ ن کی قیادت ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر غور کرے مسلم لیگ (ن) کو راولپنڈی میں لینڈ مافیا کے حوالے کر دیا گیا ،میاں نوازشریف جماعت کو تباہ ہونے سے بچالیں

  • راولپنڈی

    ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ن لیگی چوہدری سرفراز افضل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    ورکرز ہار گیا 190ملین پائونڈ ملک ریاض اور لینڈ مافیا جیت گیا،چوہدری سرفراز افضل

    ن لیگ نے پی پی 11سے زاہد رفیق کا ڈائریکٹر لینڈ قبضہ گروپ کو ٹکٹ دیا

    2018میں جس نے ن لیگ کو نقصان پہنچایا اسکو ٹکٹ مل گیا

    پی پی 19سے اس کو ٹکٹ دیا گیا جس کا بھانجا ایم این اے حاجی پرویز کی جگہ پیپر دے رہا تھا

    جماعت کی بے عزتی پر نواز شریف نے حاجی پرویز کو ایم این اے کی سیٹ سے ہٹا دیا تھا

    آج ن لیگ میں شجاع پاشا،ملک ریاض،حبیب رفیق کی باقیات جیت گئیں

    آج مسلم لیگ میں لینڈ مافیا جیت گیا اور ورکر ہار گیا

    وہ ورکر ہار گیا جس نے اپنی جوانی ن لیگ کو دی

    وہ ورکر ہار گیا جس نے 2001میں مشرف کی آمریت کیخلاف الیکشن لڑااور ناظم کا الیکشن جیت گیا

    ایفی ڈرین عباسی یوسف رضا گیلانی سے کوٹے لینے والا جیت گیا

    گورنر راج میں وزارتوں کی آفر جوتوں کی نوک پر رکھنے والا ورکر ہار گیا،چوہدری سرفراز افضل

    انشاء اللہ پنڈی کی سیاست سے مافیاز کو آؤٹ کرینگے،چوہدری سرفراز افضل

    چوہدری تنویر ہوحنیف عباسی ہو یا ملک ریاض،حبیب رفیق ہو میں مافیاز سے نہیں ڈرئوں گا،

    میں حق کی لڑائی لڑئوں گا،چوہدری سرفراز افضل

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرفراز افضل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر غور کرے مسلم لیگ (ن) کو راولپنڈی میں لینڈ مافیا کے حوالے کر دیا گیا ،میاں نوازشریف جماعت کو تباہ ہونے سے بچالیں، لگتا ہے ووٹ کی جگہ ن لیگ میں نوٹ کو عزت دینے کا رواج چل پڑا ہے ،راولپنڈی میں دو صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ لینڈ مافیاز کے اہلکاروں کو دیئے گئے جن کو ٹکٹ دیئے گئے ان پر سینکڑوں کی تعداد میں قتل اقدام قتل ، قبضہ اور دہشت گردی کے مقدمات کا ٹریک ریکارڈ ہے، ایک ایسے شخص کو بھی ٹکٹ دے دیا گیا جو بطور ممبر قومی اسمبلی جعلی امتحان دلواتے ہوئے پکڑا ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کر تے ہوے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ،اس شخص کو میاں نوازشریف نے خود جماعت کی بدنامی کا باعث بننے پر ایم این اے سے استعفی لیا آج ورکرز پریشان ہیں کہ جماعتی نظریہ کہاں گیا ورکرز کی عزت کہاں گئی آج ہائوسنگ سوسائٹی کے آلہ کاروں کو ٹکٹ دے کر عوام اور ورکرز کے ساتھ ظلم کرایا گیا ایسا لگ رہا ہے

  • اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

    اپنا تبصرہ بھیجیں