پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دیا ہے ترجمان حماس خالد قدومی تقریب میں مشاہد حسین سید اور اختر رسول کی بھی شرکت

فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کرنے کے لیے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری شاہد محمود کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں ترجمان حماس خالد قدومی سمیت مقررین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

لاہور میں نامور کارباوری اور سماجی شخصیت چوہردی شاہد محمود نے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں شخصیات نے شرکت کی،،،سینٹر مشاہد حسین سید نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ ہیں
ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئےجماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم اور سابق اولپمیئن اختر رسول نے بھی فلسظینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردری کیا
حماس کے ترجمان خالد قدومی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دیا ہے
منتظم ظہرانہ سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری شاہد محمو نے فلسظینیوں کے ساتھ اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ اتنی شہادتوں کے باوجود فلسطینیوں میں کسی نے کبھی غداری کا نہیں سوچا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں