لکی مروت:علاقہ تختی خیل میں گھر میں فائرنگ،11 افراد جاں بحق، گھر سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد۔دو خواتین اور دو بچے شامل

لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد 11 ہے۔ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق 10 افراد کی لاشیں ایک گھر سے ملی تھیں۔جبکہ ساتھ والے گھر سے بھی لاش ملی ہے
واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخصانہ معلوم ہورہا ہے۔تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ اور مہمان بن کر آیا ہے۔ مقتولین کو نشہ آور کھانہ کھلانے کے بعد قتل کیا گیا ہے واردات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کی گئی قاتل تک پہنچ گئے ہیں، جلد قاتل کو گرفتار کر لیں گےڈپٹی کمشنر رخمت علی خان کا کہنا تھا کہ معاشرے سے عدم برداشت ختم ہو گیا ہے۔واقعہ میں قتل کئے گئے افرد میں ایک بھائی کو اسکی بیوی،2 بیٹون اور ایک شادی شدہ بیٹی اور اسکے بیٹےسمیت قتل کیا گیا۔
جبکہ دوسرے بھائی کو بیوی،بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت قتل کیا گیا
تختی خیل کے علاقے میں گھر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد۔ لاشوں میں 2 مرد،دو خواتین اور 6 بچے
تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی ہیں۔
مکان میں دو بھائی عملدار اور تابعدار رہائش پزیر تھے
بدقسمت خاندان کا گھر گاوں سے باہر اپنی زمینوں میں ہے۔ آج صبح اہل علاقہ کو پتہ چلا کہ گھر میں لاشیں پڑی واقعہ 3،4 روز پہلے کا معلوم ہوتا ہے۔ پولیس،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ لاشوں کو ٹی ایچ کیو نورنگ منتقل کیا جا رہا ہے۔اس سے پہلے کی اطلاع کے مطابق علاقہ تختی خیل میں گھر میں فائرنگ،8 افراد جاں بحق،پولیس واقعہ گزشتہ رات پیش آیا،ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی،پولیس
جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ،تختی خیل میں گھر سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد۔ لاشوں میں دو خواتین اور دو بچوں کی لاشیں بھی شامل گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی بدقسمت خاندان کا گھر گاوں سے باہر اپنی زمینوں میں ہےآج صبح اہل علاقہ کو پتہ چلا کہ گھر میں لاشیں پڑی ہیں واقعہ کل شام سے پہلے کا معلوم ہوتا ہے۔ اہل علاقہ
اہل علاقہ کا احتجاج کیلئے مساجد کے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات پولیس جاء وقوعہ پر پہنچ گئی۔ سانحہ تختی خیل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔رپورٹ مقتولین عملدار اور تابعدار کے چچا عمر گل کی مدعیت میں درج کروائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق قتل مقتول عملدار کے رشتہ دار مدر خان نے کئے مدر خان کی بہو ناراض ہو کر میکے رہ رہی تھی،جسکا قاتل کو رنج تھا۔مدر خان رات گزارنے عملدار کے گھر مہمان بن کر آیا تھا۔رات کو خوابیدہ حالت میں مدر خان نے اپنی بہو سمیت تمام رشتہ داروں کو قتل کیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے قاتل کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں