سپریم کورٹ بلے کے نشان سے متعلق درخواست واپس لینے کے بعد سماعت کے میں بیرسٹر گوہر روسٹرم پر آگئے ہم یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، آپ کون ہیں؟ چیف جسٹس کا بیرسٹر گوہر سے استفسار

‏سپریم کورٹ بلے کے نشان سے متعلق درخواست واپس لینے کے بعد سماعت کے دوران چیف جسٹس کے غیر معمولی سوالات

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر روسٹرم پر آگئے
ہم یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر
آپ کون ہیں؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بیرسٹر گوہر سے استفسار
میں درخواست گزار کا وکیل ہوں، بیرسٹر کا جواب
حامد خان صاحب آپ نے پرسوں کہا تھا آپ وکیل ہیں، چیف جسٹس
ہمارا کیس اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں ہے، حامد خان
آپ کھڑے نہیں ہوئے، یہ بتائیں آپ وکیل نہیں ہیں اس کیس میں؟ چیف جسٹس کا حامد خان سے استفسار
نہیں میں اس کیس میں وکیل نہیں ہوں، حامد خان
کل کو کوئی آکر یہ دعویٰ کردے کہ ہم نے درخواست واپس نہیں کی تھی تو پھر؟ چیف جسٹس
علی ظفر کہاں ہیں انہیں تو اعتراض نہیں درخواست واپس لینے پر؟ چیف جسٹس
نہیں انہیں اعتراض نہیں ، وہ اس وقت پشاور ہائیکورٹ ہیں، حامد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں