کوئٹہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے روزنامہ آزادی کے رپورٹر واحد رئیسانی جاں بحق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالوحد رئےسانی جاں بحق، پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بینک کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئےسانی کو شدید زخمی کردیا تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں واضح رہے کہ عبدالواحدرئےسانی ایم ایس ڈی کے سابق ملازم ڈاکٹر عبدالغفاررئیسانی کے بیٹے ، سنچری ایکسپریس کوئٹہ کے رپورٹر شعیب رئےسانی ،نعمان ،جنید اور ابرار کے بھائی ،حاجی عبدالحلیم اور عبدالوہاب کے بھتیجے تھے۔

سینئر صحافی عارف بلوچ نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالواحد رئیسانی انتہائی قابل اور باصلاحیت نوجوان تھے کم ہی عرصے میں خبر کی خبریت کی اہمیت و افادیت پر عبور حاصل کرچکے تھے، آزادی ویب نیوز میں بروقت ریڈر تک خبریں جبکہ ویورز تک ویڈیوز پہنچانا اس کی مہارت تھی، 24 سالہ عبدالواحد مستقبل میں ایک بہترین صحافی بن کر سامنے آتے نہ جانے یہ کون سے نامعلوم درندہ تھے کہ جن کے چار گولی فائر سے ایک گولی پیارے دوست کی زندگی نگل گیا، شہید عبدالواحد رئیسانی کی بہت سی یادیں جڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں