میرپور ماتھیلو: بااثر وڈیرے کی جانب سے 200 گہروں پر مشتمل قدیمی گاؤں واحد بخش منگسی کے مکینوں کو گاؤں خالی کرنے کے لیئے گاؤں پر پولیس نے دہاوا بول کر بچوں پر تشدد کیا ، مکینوں کا بااثر اور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

میرپور ماتھیلو: بااثر وڈیرے کی جانب سے 200 گہروں پر مشتمل قدیمی گاؤں واحد بخش منگسی کے مکینوں کو گاؤں خالی کرنے کے لیئے گاؤں پر پولیس نے دہاوا بول کر بچوں پر تشدد کیا ، مکینوں کا بااثر اور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج،

میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں واحد بخش منگسی کے مکینوں کو بااثر وڈیرے کی جانب سے گاؤں خالی کرنے کی دہمکیاں دینے والے عمل کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز قدیمی گاؤں واحد بخش منگسی کے مکینوں جمعو خان پتافی و دیگر نے معصوم بچوں کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں پر گزشتہ 35 برسوں سے رہائش پذیر ہیں اس گاؤں میں 200 سے زائد گہروں پر مشتمل گاؤں کے مکینوں نے 30 سے 35 برس قبل ذوالفقار علی ولد واحد بخش منگسی سے زمینیں خرید کر مزدوری کر کے بڑی مشکل سے گھر تعمیر کروائے ہیں جبکہ ہمارے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں اب علاقے کا بااثر وڈیرہ محمد نواز کلوڑ پولیس کو رشوت دے کر ہر آئے روز ہمارے گہروں پر پولیس کو بھیج کر ہراساں کر کے بچوں پر تشدد کروا رہا ہے جو ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے

ہم اس ظلم کے خلاف ایس ایچ او میرپور ماتھیلو کے پاس جا جا کر تھک چکے ہیں لیکن کوئی افسر ہماری داد رسی کرنے کو تیار نہیں ہے انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران ، ڈی آئی جی سکری ، سیشن جج گھوٹکی سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر بااثر وڈیرے کے خلاف کاروائی کر کے تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر قومی شاہراہ پر دہرنا دیا جائے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں