چھت پر کھیلتے دو بچے کرنٹ لگنے سے زخمی بچوں کو بچاتے ہوئے 35 سالہ ماں ارشاد بی بی جان بحق دونوں بچے شدید زخمی

چونیاں اور گرد و نواح میں بجلی کی لٹکتی تاریں موت کا سبب بننے لگیں چونیاں محلہ چاہ سموں والا میں چھت پر کھیلتے دو بچے کرنٹ لگنے سے زخمی بچوں کو بچاتے ہوئے 35 سالہ ماں ارشاد بی بی جان بحق دونوں بچے شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال منتقل

چونیاں اور گردو نواح میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کی موت کا سبب بننے لگیں چونیاں محلہ چاہ سموں والا میں مکان کی چھت پر کھیلتے ہوئے دو بچے بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے دیکھتے ہی بچوں کی ماں پیتیس سالہ ارشاد بی بی نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تو خود کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو گئی اور بچے شدید زخمی ہو گئے بچوں کو شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے چونیاں اور گرد و نواح میں کرنٹ لگنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی ایسے بہت سارے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس سے بہت ساری قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں بہت سارے ایسے مکانات ہیں جن کے اوپر سے بجلی کی تاریں گزرتی ہیں ایکسین واپڈ اور ایس ڈی او واپڈا کو اطلاع دینے کے باوجود ان کے کان پر جو تک نہیں رینگتی ان خطرناک تاروں کو ہٹانے کے لیے آج تک کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہو سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں