ہری پور ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود کے قریب مانسہرہ سے لاہور جانے والی فلائنگ کوچ، ہائی ایس اور تعمیراتی مشینری خوفناک تصادم 6 جاں بحق 8 زخمی

ہری پور ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود کے قریب مانسہرہ سے لاہور جانے والی فلائنگ کوچ، ہائی ایس اور تعمیراتی مشینری خوفناک تصادم 6 جاں بحق 8 زخمی
ہری پور ہزارہ موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جانبحق 8 زخمی
ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود کے قریب مانسہرہ سے لاہور جاتی ہوئی فلائنگ کوچ، ایبٹ آباد سے راولپنڈی جاتی ہوئی ہائی ایس اور تعمیراتی مشینری آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر تنویر احمد کی ہدایت پر 3 ایمبولینس اور 1 ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
تصادم کے بعد معتدد افراد گاڑیوں میں پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 ہری پور کی خصوصی ٹیم نے 1 گھنٹے کا کامیاب آپریشن کیا۔
جبکہ میڈیکل ٹیموں نے جانبحق اور زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
3 شدید زخمی افراد کو تشویش ناک حالت میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔
اس ریسکیو آپریشن میں FWO، ایدھی اور موٹروے پولیس نے بھی حصہ لیا۔
حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جانبحق ہوگئے جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
1: 25 سالہ سلطان سکنہ بٹگرام
2: 42 سالہ فیصل سکنہ حویلیاں
3: شکیل ولد خلیل سکنہ ایبٹ آباد
4: عبدالقیوم ولد میر زمان سکنہ مانسہرہ
5: مسماۃ (ش) بی بی دختر شکیل سکنہ ایبٹ آباد
6: 74 سالہ طور گل سکنہ ایبٹ آباد

حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تفصیل:
1: 60 سالہ اسرار سکنہ کوہاٹ
2: 27 سالہ سمیع سکنہ ایبٹ آباد
3: 21 سالہ حسین سکنہ ایبٹ آباد
4: عبداللہ ولد شاہد سکنہ ایبٹ آباد
5: 40 سالہ عالم خان سکنہ مانسہرہ
6: 24 سالہ عالم خان سکنہ جھنگی
7: عثمان ولد شکیل سکنہ ایبٹ آباد۔
8: نامعلوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں