صادق آباد پولیس مقابلہ ،ہنی ٹریپ،اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی،اور متعدد سنگین مقدمات میں ملوث 2 خطرناک ڈاکو ہلاک، مغوی بازیاب ،

*صادق آباد// تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس مقابلہ ،پولیس پر فائرنگ ،ہنی ٹریپ،اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی،اور متعدد سنگین مقدمات کے ریکارڈی دو خطرناک ڈاکو نزیر عرف نذرا ،جام خان سکنہ کھمبڑا سندھ،ہلاک، صغیر عباس مغوی بازیاب ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز ،دو کلاشنکوف اور زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد*

پولیس مقابلہ / مغوی بازیاب ،دو ڈاکو ہلاک

صادق آباد ۔ موضع گوٹھ محمود کے مقام پر اندھڑ گینگ اور کوٹ سبزل پولیس میں مقابلہ

صادق آباد ۔ اندھڑ گینگ کے دو خطرناک ارکان مقابلہ میں مارے گئے

صادق آباد۔ مارے گئے ملزمان میں نذیر چانگ اور جام خان شامل

صادق آباد: پولیس نے ہائی پروفائل ملزمان کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر بروقت کاروائی کی، ترجمان پولیس

صادق آباد:ملزمان ہنی ٹریپ کے ذریعے حسن ابدال اٹک کے دو افراد کو اغوا کرکے لے جا رہے تھے،

صادق آباد۔ پولیس کے بروقت ریسپانس پر ملزمان اور پولیس کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،ترجمان پولیس

صادق آباد: پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ساتھی فرار پولس موبائل کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ،ترجمان پولیس

صادق آباد۔ مقابلے کے بعد دوران سرچ آپریشن ایک مغوی صغیر ولد انور شاہ بازیاب ،ترجمان پولیس

صادق آباد : ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نزیر عرف نذرا اور جام خان کے ناموں سے ہوئی، ترجمان پولیس

صادق آباد : ہلاک ڈاکووں کے قبضہ سے دو کلاشنکوفس اور زیر استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد ، ترجمان پولیس

صادق آباد: ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کا تعلق بدنام زمانہ اندھڑ گینگ کے بچے کھچے ارکان سے ہے، ترجمان پولیس

صادق آباد: ہلاک ڈاکو ایلیٹ ملازمان کو زخمی کرنے سمیت ،ہنی ٹریپ، قتل ،اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی اور پولیس پر فائرنگ جیسے 33 سنگین مقدمات کے ریکارڈی نکلے ، ترجمان پولیس

صادق آباد: پولیس کاروائی میں اےایس پی صادق آباد بنگل خان بگٹی کی نگرانی ، انچارج سی آئی اے صادق آباد ملک سلیم کی سربراہی میں ایلیٹ ٹیمز اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، ترجمان پولیس

صادق آباد : پولیس موقع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے مزید کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ، ترجمان پولیس

صادق آباد : بروقت ریسپانس اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی پولیس ٹیم کو شاباش ، ترجمان پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں