پھول نگر: گگہ روڑ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جانبحق. موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے آگے جاتے موٹر سائیکل سوار کو روکا۔
موٹرسائیکل سوار کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جانبحق ہو گیا
جان بحق شخص کی شناخت 34 سالہ راشد علی کے نام سے ہوئی جو وہاڑی کا رہائشی ہے اور نشاط چونیاں مل میں کام کرتا تھا۔