سینئیر سیاست دان اور کئی بار بلدیہ اٹک کے کونسلر منتخب ہونے والے حاجی محمد اکرم خان نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا
سینئر سیاست دان متعدد مرتبہ بلدیہ اٹک کے کونسلر منتخب ہونے والے حاجی محمد اکرم خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے آمدہ انتخابات میں قومی اسمبلی این اے 49 کے لئے شیخ آفتاب احمد اور صوبائی اسمبلی پی پی 3 کے لئے شیخ ناصر محمود کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ڈیرے پر پرہجوم پریس کانفرنس کی جس میں خصوصی طور پر امیدوار قومی اسمبلی این اے 49 شیخ آفتاب احمد, امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 3 شیخ ناصر محمود کو مدعو کیا اس موقع پر سابق چیئرمین ایم سی اٹک شیخ شاہد محمود شاہدی, ضلعی صدر مسلم لیگ ن اٹک محمد سلیم شہزاد, شیخ اجمل محمود, صدر پی پی تھری میاں شاہنواز شانی بھائی, سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان, سٹی جنرل سیکرٹری سفیر احمد اعوان, ضلعی صدر لیبر ونگ نذیر احمد اعوان, سابق کونسلر شیخ عارف محمود, سابق کونسلر شیخ ظہور الٰہی, سابق کونسلر نوید خٹک, سابق کونسلر طارق ولیم, سابق کونسلر چوہدری اعجاز احمد سمیت لیگی عہدیداران, بلدیاتی نمائندگان موجود تھے
ر