مانگا منڈی پولیس کی کارروائی ، 21سالہ لڑکی سونیاکو چھری کےوار کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا
انویسٹی گیشن پولیس مانگا منڈی نے ملزم شوکت علی کو گرفتار کر آلہ اقدام قتل چھری برآمد کر لیا گرفتار ملزم شوکت علی نے اپنی بھانجی سونیا کو رشتہ سے انکار پر چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا اورموقع واردات سے فرار ہوا تھا ،انچارج انویسٹی گیشن اخترحسین کا کہنا تھا کہ ملزم شوکت علی اپنی بھانجی کی شادی اپنے بیٹے سے کروانا چاہتا تھا ملزم کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومین انٹیلیجنس اور سی سی ٹی وی کیمرون کی مدد سے گرفتار کیا گیا،جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا