حافظ آباد کے نواحی گاوں رامکے چٹھہ میں آتشزدگی کے باعث مکان کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کر میاں بیوں اور انکی دو بیٹیوں سمیت 4 افراد جاں بحق 4 زخمی

حافظ آباد کے نواحی گاوں رامکے چٹھہ میں آتشزدگی کے باعث مکان کی چھت گر گئی ملبے تلے دب کر میاں بیوں اور انکی دو بیٹیو ں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی امدادی ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا

حافظ آباد کے گاوں رامکے چٹھہ میں آصف نامی شخص نے اپنے گھر کی دوسری منزل پر بکریوں کے لیے آگ جلا رکھی تھی جس کے باعث چھت اچانک نیچے آگری اور نیچلی منزل کی چھت بھی اہلخانہ پر گر گئی جس کے نتیجہ میں گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا ملبے ھلے دب کر محمد آصف اسکی بیوی شازیہ،چودہ سالہ بیٹی ایمان فاطمہ اور پانچ سالہ بیٹی ذولیخہ شامل ہے جبکہ چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا حافظ آباد کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

وزیر اعلی محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی انتظامیہ کو ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں