مردان / سینیٹر مشتاق احمد خان کا مردان میں انتخابی جلسے سے خطاب سینیٹ آف پاکستان کو غیر جمہوری قوتوں کی سہولت کار بنایا ہے ،جس کی مذمت کرتا ہوں ،
ایجنڈا ختم ہونے کے بعد چند افراد کو اکٹھا کرکے اجلاس دوبارہ شروع کرکے غیر قانونی طور پر قرارداد پاس کی ، قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہے الیکشن ملتوی کی جائے یہ ظلم ہے ، الیکشن ملتوی ہوگا تو فائدہ نگران حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو ہوگا ، یہ پارلیمنٹ ، جمہوریت اور عوام کی رائے دہی کے اوپر ڈرون حملہ ہے ، سینیٹ آف پاکستان کے پاس اس طرح کی قرارداد پاس کرنے کا اختیار نہیں ، یہ قرارداد دستور سے ماورا قرارداد ہے ، دستور کے مطابق الیکشن کا انعقاد ہر صورت میں 90 دن کے اندر ہونا چاہئے ،