نو مئی کو فیصل آباد میں حساس ادارے کی بلڈنگ اور آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پر حملے کی ایک اور ہوشروبا ویڈیو منظر عام پر آگئی ویڈیو میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بلوائیوں کو عمارت پر چڑھنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے

*بریکنگ*

*نو مئی کے شر پسند واقعات کی ایک اور تہلکا خیز ویڈیو شر پسندی کے ناقابل تردید ثبوت سامنے لے آئی*

نو مئی کو فیصل آباد میں حساس ادارے کی بلڈنگ اور آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پر حملے کی ایک اور ہوشروبا ویڈیو منظر عام پر آگئی

ویڈیو میں ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بلوائیوں کو عمارت پر چڑھنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے

یہ شر پسند نعرے بازی کرتے، املاک کو نقصان پہنچاتے اور پتھراؤ کرتے واضح دیکھے جا سکتے ہیں

شر پسند ہجوم میں شامل خاتون کو ریاستی اداروں کے خلاف بلوائیوں کو مشتعل کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے

ویڈیو میں سیاسی جماعت کے شر پسند افراد افواج پاکستان سے منسوب بینر کی بے حرمتی اور سائن بورڈ توڑتے نظر آرہے ہیں

یہ تمام مناظر مخصوص جماعت کی جانب سے ریاست پاکستان کے خلاف شرنگیزی پھیلانے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں

۹ مئی کو سیاسی جماعت کی طرف سےکئے گئے اِن نا قابل تردید شر پسندی کے واقعات کو کسی بھی جھوٹ کی آڑ میں نا جھٹلایا جا سکتا ہے اور نا چھپایا
جاسکتا ہے

کیا ایسے شر پسند عناصر جنھوں نے ریاست پاکستان پر حملہ کیا، کسی بھی رعایت کے مستحق ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں