کراچی میں جادو کرنے والی ماں اور بیٹی کے قتل کا شبہ ہے کہ غلط جادو کرنے پر قتل کیا گیا ہو، خاتون کے پاس سے دو فون بھی ملے ہیں،

کراچی: گزشتہ روز ابراہیم حیدری میں ماں اور بیٹی کے قتل کا واقعہ مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا پولیس کے مطابق
آج نماز جنازہ کے بعد ورثا مقدمہ درج کروائیں گے ،موٹرسائیکل سوار دو سے تین ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جاں بحق ہونے والی خاتون تعویذ کنڈے کا کام بھی کرتی تھیں شبہ ہے کہ خاتون کو غلط جادو کرنے پر قتل کیا گیا ہو، خاتون کے پاس سے دو فون بھی ملے ہیں، ملنے والے دونوں فونز کا ایک ماہ کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے، خاتون کن کن افراد سے رابطے میں تھیں معلومات کررہے ہیں، جائے وقوعہ کے اطراف کی فوٹیجز بھی چیک کی جارہی ہیں،پولیس ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں