پچاس سال سے بنیادی سہولتوں سے محروم گاوں پیل کی عوام نے اپنے مطالبات کے حق میں اتحاد کر لیا

پچاس سال سے بنیادی سہولتوں سے محروم گاوں پیل کی عوام نے اپنے مطالبات کے حق میں اتحاد کر لیا۔

پیل جو کہ ضلع خوشاب کی یونین پدھراڑ کا سب سے بڑا گاوں ہے مگر پچھلے 50 سال سے بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم ہے۔ عوامی نمائندے ہر مرتبہ ووٹ لیتے ہیں اور جھوٹے وعدے کر کے مکر جاتے ۔ آٹھ ماہ قبل پیل کے چند نوجوانوں نے ذات پات برادری ازم دھڑے بندی اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے ایک پیل ایک نظریہ کی بنیاد پر پیل عوامی اتحاد کی بنیاد رکھی ۔ سوشل میڈیا گروپ پیل گپ شپ کارنر کے زریعے شروع ہونے والی یہ تحریک پیل کی عام عوام کی امنگوں کا مرکز بن گئی ہے اور لوگ دھڑا دھڑ اس میں شامل ہونا شروع ہو گئے ۔ الیکشن شیڈول کی آمد کے ساتھ پیل عوامی اتحاد نے پیل کے بنیادی مطالبات کو اجاگر کرنا شروع کیا اور اس سلسلے میں آج پیل میں ایک بڑا پاور شو منعقد کیا ۔ غیر جانبدار تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیل کی تاریخ کا سب سے بڑا غیر سیاسی اکٹھ تھا۔ جس میں اہلیان پیل نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ پیل عوامی اتحاد کی ممبران کمیٹی کے اہم اراکین نے شرکائے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو دہرایا اور اس عزم کی یقین دہانی کروائی کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو ہم الیکشن کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں گے ۔ شرکائے جلسہ نے پیل عوامی اتحاد کے اس مطالبے پر اپنے تعاون کا مکمل یقین دلوایا ۔ اور پورے گاؤں نے اس مطالبے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔ اہلیان پیل نے اپنے جائز حق کے حصول کے لیے عوامی اتحاد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خود کو تاریخ کی درست سمت میں کھڑا کر دیا ۔ پیل عوامی اتحاد کے آج اس تاریخی پاور شو جس کو اتحاد پیل جلسہ کا نام دیا گیا میں پیل کی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات اور اہلیان پیل نے بھرپور شرکت کی ۔ پیل عوامی اتحاد کی کور کمیٹی کے اہم ممبران نے شرکاء سے خطاب کیا اور اس تاریخی جلسے میں شرکت کرنے پر اہلیان پیل کا شکریہ ادا کیا ۔ جلسے کے اختتام پر شرکا کو ریفریشمنٹ بھی دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں