پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قرارداد کی حمایت نہیں کی اور ہم سینیٹ کی سینٹر بہرہ مند تنگی سے وضاحت لیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا واضح موقف رہا ہے کہ ملک میں بر وقت الیکشن ہونے چاہئیں، ملک میں ہیجانی کی کیفیت نہیں پھیلانی چاہیے اور بے یقینی کی کیفیت نہیں ہونی چاہیے اور ہماری طرف سے ایسی کسی قراردار میں ہماری آواز شامل نہیں ہو گی۔
اشیری رحمٰن نے کہا کہ ہماری تیاری پوری ہے، ہم میدان میں متحرک ہیں، ہماری ٹکٹیں فائنل ہو چکی ہیں اور ہماری باقی تیاریاں بھی ہو چکی ہیں، الیکشن کی سرگرمی پیپلز پارٹی ہی کرتی رہی ہے، ہم نے تو بلاول بھٹو کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بھی نامزد کردیا ہے تو پیپلز پارٹی کا تو واضح موقف ہے کہ الیکشن بروقت ہوں۔
لائیو: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء سینیٹر شیری رحمان میڈیا سیل بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کررہی ہیں۔ https://t.co/iB6DGS1ISg
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) January 5, 2024