انٹرپول کی مدد سے ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 4 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے

*قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار*

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا

گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے

انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 4 انسانی سمگلر گرفتار

گرفتار ملزمان میں سلیمان ، محمد ناصر ، انتظار حسین اور شہزاد شامل

ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے

ملزم سلیمان نے شہری کو بحرین بھجوانے کے لیے 5 لاکھ بٹورے جبکہ محمد ناصر نے شہری کو غیر قانونی طور پر یونان بھجوانے کے لیے 5 لاکھ بٹورے

اشتہاری ملزم انتظار حسین انسداد انسانی سمگلنگ سرکل گجرات کو مطلوب تھا

ملزم انتظار حسین کے خلاف سال 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

ملزم انتظار حسین شاہ نے شہری کو یونان بھجوانے کی غرض سے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرانے کے لیے 1 لاکھ 90 ہزار روپے بٹورے۔

ملزم شہزاد نے شہری کو غیر قانونی طور پر یونان براستہ ترکی بھجوانے کے لیے 7 لاکھ 21 ہزار روپے بٹورے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

*ترجمان ایف آئی اے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں