گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ شعیب پشاور سے گرفتار خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے

*گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ گرفتار*

اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کاروائی

ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ کی ہدایت پر سب انسپیکٹر حسیب جمال کی کاروائی

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

ملزم شعیب کو کوہاٹ روڈ پشاور سے گرفتار کیا گیا

گرفتار ملزم میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا

گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے

ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں

ملزمان پرائیوٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے

ملزم کے خلاف کاروائی متاثرہ کی شکایت پر عمل میں لائی گئی

ملزم کے موبائل سے متعدد مواد حاصل کر لیا گیا۔

ملزم کے موبائل فون سے دونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئی

گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کوبھی گرفتار کیا جائے گا۔

ملزم کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں