تھانہ فورٹ عباس کے سامنے پیشی پر آئےقیدی وین پر فائرنگ کا واقعہ ،2 افراد جاں بحق 1 شدید زخمی

تھانہ فورٹ عباس کے سامنے پیشی پر آئےقیدی وین پر فائرنگ کا واقعہ ،2 افراد جاں بحق 1 شدید زخمی ،جاں بحق افراد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور بھی شامل تھا جس کو پولیس نے بروقت فرئرنگ کے موت کے گھات اتار دیا۔دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا..
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فورٹ عباس کے باہر فائرنگ کے اس واقعہ میں بہاولنگر سے پیشی پر آئے ہوئے زاہد جاوید اور عابد نامی قتل کے الزام میں قیدی جیسے ہی عدالت سے باہر نکلے تو موٹر سائیکل پر سواردو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے ایک قیدی موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جاں بحق گرفتار قیدی کی شناخت زاہد فاروق کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے دوسرے زخمی قیدی کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی، پولیس نے فوری ناکہ بندی کر دی ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللّٰہ خان موقع پر پہنچ گے ۔۔مزید تفشیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں