آزاد کشمیر روڈ کنیل کے مقام پر گاڑی کی ٹکر حادثہ سے موٹر سائیکل پر سوار باجوڑ کے اٹھارہ سالہ دو نوجوان جاں بحق

آزاد کشمیر روڈ کنیل کے مقام پر گاڑی کی ٹکر حادثہ سے موٹر سائیکل پر سوار باجوڑ کے اٹھارہ سالہ دو نوجوان جاں بحق

کہوٹہ….
راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان کہوٹہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے عینی شاہدین کے مطابق راولپنڈی سے آزاد کشمیر جانے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار سامنے سے آنے والی پراڈو گاڑی سے ٹکرا گئے اس خوفناک حادثہ میں دونوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئے دونوں جاںبق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق
ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے رہائشی تھے جو راولپنڈی باڑہ مارکیٹ میں کاروبار کرتے تھے ریکوری کے غرض سے آزاد کشمیر جا رہے تھے جو کہوٹہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی جہاں زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا اور پولیس تھانہ کہوٹہ نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں