پشاورہائی کے سابق چیف جسٹس قیصررشید انتقال کرگئے وہ گزشتہ تین روز سے وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے وہ گزشتہ ایک سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے
پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید انتقال کرگئے وہ تین روز سے پشاور کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے جسٹس قیصر رشید گزشتہ ایک سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ان کی نماز جنازہ تھانہ مالاکنڈ میں ادا کردی گئی نمازجنازہ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم،جسٹس وقار،جسٹس فضل سبحان،کمشنر ثاقب رضااسلم،ریٹائرڈ ججز،وکلا، بیورکریٹ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔ جسٹس قیصر رشید اُنیس سو اکاسٹ کو کیپٹن ر نثار محمد خان کے ہاں پیداہوئے اُنیس سو چھیتر میں کیڈٹ کالج کوہاٹ سے میٹرک جبکہ اُنیس سو اٹھترکو اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس سی کیا ۔ اُنیس سو اکاسی میں عملی طور پر وکالت شروع کی اور دو ہزار چار میں ہائی کورٹ بارکونسل کے صدرمنتخب ہوئے سولہ نومبر دوہزار بیس میں پشاور ہائی کورٹ کے قائمقام اور دو ہزار اکیس سے دو ہزار تئیس تک پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس رہے