سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں روک لیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں