ملاکنڈکے علاقے ورتیردوبندی میں پرانی دشمنی کی بناپرفائرنگ کے نتیجے میں دوسگے بھائی جاں بحق اوردوراہگیرزخمی ہوگئے۔ملزمان واردات کے بعدفرارہوگئے۔مقامی لیویزنے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقےکو گھیرے میں لیکرتلاش شروع کردی
وی او
ملاکنڈتحصیل درگئی کے علاقے ورتیردوبندی میں ملزمان کی فائرنگ سے دوسگے بھائی موقع پرجاں بحق جبکہ فائرنگ کے زدمیں اکردس سالہ راہگیربچی سمیت دوافرادزخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی منتقل کردئے۔ملزمان واردات کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقامی لیویزکے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے لیویزکے بھاری نفری نے علاقے کوگھیرے میں لیکرتلاش شروع کردی۔