93

تاجر سے بھتہ وصول کرنے والے وکیل کی ضمانت انسداد دہشت گردی راولپنڈی کے جج نے خارج کردی

تاجر احسان اللہ قریشی سے بھتہ وصول کرنے والے وکیل چودھری سہیل محمود کی ضمانت خارج۔

ضمانت انسداد دہشت گردی راولپنڈی کے جج نے خارج کی۔

سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان ایڈوکیٹ نے درخواست اخراج ضمانت کی پیروی کی۔

ملزم نے اپنے کزن زاہد محمود وغیرہ کے ساتھ مل کر مدعی سے 9 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا اور مزید رقم وصول کرنےکے لئے دھمکیاں دے رہا تھا۔

ملزم کے ساتھی زاہد نے بعد ازاں اس کے خلاف کاروائی کرنے پر راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر میاں عمران کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ۔

ملزم زاہد بعد میں پولیس سے مقابلے میں مارا گیا جبکہ ملزم چودھری سہیل ایڈوکیٹ نے بھتہ خوری کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں