ضلع باجوڑمیں پاک افغان بارڈر سے 3 دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ 3 دہشت گرد ہلاک شمالی وزیرستان دہشت گردوں کی چوکی پر فائرنگ، نائیک عبدالرؤف شہید

ضلع باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان بارڈر سے تین دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش، سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں افغانستان کی حدود سے دہشت گردوں کی پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ، سیکورٹی فورسز کا بھرپور جواب، دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا، نائیک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* ضلع باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان بارڈر سے تین دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش کی، سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، اس موقع پر ہونے والے فائرنگ کے شدید تبادلے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ایک اور واقعہ میں گذشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں افغانستان کی حدود سے دہشت گردوں نے پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی، جس کا سیکورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا، جس سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران رحیم یار خان کے 31 سالہ نائیک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، ترجمان کے مطابق پاکستان متعدد بار عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین مزید استعمال نہیں کرنے دے گی،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں