سعودی عرب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور شاعر فرحت عباس شاہ سمیت دیگر شعراء کرام بھی شریک ہوئے

سعودی عرب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور شاعر فرحت عباس شاہ سمیت دیگر شعراء کرام بھی شریک ہوئے

سعودی دارالحکومت ریاض میں تخیل ادبی فورم کی جانب سے منعقدہ محفل مشاعرہ میں پاکستان،بحرین سے تشریف لانے والے شعراء کرام کے علاوہ مقامی شعراء کرام شریک ہوئے جن کو سننے کے لئے سخن وروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس موقعہ پر نامور شعراء کرام میں فرحت عباس شاہ ،دلاور علی آزر، راشد محمود، ریاض شاہد، فیصل اکرم، منصور محبوب، منظر ہمدانی سمیت دیگر نے اپنا شعری کلام سنایا اور شرکاء سے خوب داد حاصل کی شعراء کلام نے جہاں محبت پر مبنی اشعار پڑھے وہیں مذہبی،سماجی اور معاشرتی زندگی پر مبنی کلام بھی سنایا اور اپنے اپنے انداز سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا تخیل ادبی فورم کے صدر منصور محبوب اور جنرل سیکرٹری راشد محمود کا کہنا تھا کہ مشاعرے کا مقصد جہاں بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا وہیں اردو ادب کی ترویج بھی کرنا ہے تاکہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی اردو ادب سے مستفید ہوسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں