اسلام آباد ( )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے چاروں ارکان نے شرکت کی۔دوران اجلاس وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں افسران تبدیل نہ کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جس نے انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کی روشنی میں یہ درخواست کی تھی۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمیشن نے آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کیس جلد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جسے اوپن کورٹ میں سنا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے دونوں اعلیٰ افسران کی تبدیلی کے احکامات جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز مین ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم بعد میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے آئی جی اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو عہدے سے ہٹانے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر چیف الیکشن کمیشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کو ہم دیکھ لیں گے، آپ کل تک دونوں عہدوں کے لیے پینل دیکھیں