نوشہروفیروز میں امن وامان بحال نہ ہوسکا نئی ایس ایس پی سہائی عزیز ٹالپر کے چارج لینے کی پہلی رات چوروں کی سلامی ایک ہی رات میں تین موٹر چھین لی مزاحمت کرنے پر چار افراد شدید زخمی نوشہنروفیروز لنک پڈعیدن روڈ عبدالصمد راجپر اور احمد راجپر کو مزاحمت کرنے پر زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے نوشہروفیروز کے کا کا محلے کی رہائشیوں فیصل شاہ اور شاہد مشوری کو سخت زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمی شاہد مشوری کو تشویش ناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا یاد رہے کہ ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے عوام کی جان و مال غیر محفوظ بنی ہوئی ہیں