بنوں: تحصیل میریان کے علاقہ ممباتی بارکزائی میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جلایا گیا ،
نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے مباتی بارکزائی کوٹکہ میر پاو جان سکول کو رات کی تاریکی میں جلا دیا،
نامعلوم افراد نے سائنس لیب کے سارے سامان کو آگ لگا کر جلا دیا ہے ،
نامعلوم ملزمان شمشی پلاٹس اور ایک عدد پریشر پمپ مشین بھی اپنے ساتھ لے گئے ہے ، سکول کے مین گیٹ پر حملہ آوروں کی جانب سے کلاس فور کو سکول کو بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے
سکول گیٹ پر دھمکی آمیز تحریر درج ہونے کی وجہ سے سکول طالبات میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، نامعلوم افراد کی جانب سے تقریباً 50 لاکھ روپے سے زائد کا سکول کا سامان جلایا گیا ہے ، علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشات ہیں،. علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا