سعودی عرب جدہ میں صحافیوں نے مشترکہ طور جدہ تعینات ہونے والے پریس قونصلر محمد عرفان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

سعودی عرب جدہ میں صحافت سے وابستہ نمائیندگان جس میں پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانیک میڈیا کے نمائیندے شامل تھے ا یک پیج پر اکھٹے ہوکر مشترکہ طور جدہ قونصلیٹ میں نئے تعینات ہونے والے پریس قونصلر محمد عرفان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے خصوصی شرکت کی تقریب کی نظامت کرتے ہوئے امیر محمد خان نے جہانگیر خان اور شعیب الطاف راجہ کا خصوصی شکریہ اداکیا کہ انکے بھر پور تعاون کی وجہ سے آج جدہ میں خدمات انجام دینے والے تمام میڈیا فورمز کے اراکین اس شاندار تقریب کا اہتمام کررہے ہیں، عشائیہ جس میں قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے خصوصی شرکت کی۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے پریس قونصلر محمد عرفان میڈیا فورمز کی یک جہتی کو سراہتے ہوئے اسے اپنے لئے باعزت اقدام قرار دیا اور میڈیا اراکین کو حب الوطنی، شفاف صحافتی کردار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہمیں نظررکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے جہاں بڑے چلینجیز کا سامنا ہے اسکے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا اور اسے پاکستان کیلئے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے صحافتی سرگرمیوں میں میزبان ملک میں پاکستان کمیونٹی کو اتحاد کی ترغیب دیں اور عالمی حالات، علاقائی صورتحال کو نظر میں رکھ کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پہ نظر رکھیں، میزبان برادر سعودی عرب اور پاکستان کی لازوال دوستی کو مزید فروغ کیلئے اپنی خبروں اور مضامین کو محور بنائیں اس سلسلے میں پاکستان کے پریس سیکشن آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کریگا۔ اس موقع پر قونصل جنرل خالدمجید صاحب نے بھی سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی تعلقات کے فروغ، دوطرفہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے صحافی حضرات آپس میں مذاکرے، سمینار، اور تجاویز. سامنے لائیں تاکہ انکے مثبت کردار کی ترجمانی ہو، اس کام کیلئے سینئر جونئیر کی قید سے بالاتر ہو کے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جاناچاہئے، انہوں نے کہا کہ قونصل خانہ بہت جلد اپنی نئی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کرنے والا ہے جس کے لئے بیشتر دستاویزات مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی کی بڑی تعداد رہا ہوکر واپس اپنے ملک جاچکی ہے، انہوں ایک بار پھر یقین دہانی کروائی ہے کہ قونصل خانہ کے دروازے پاکستانیوں کو خدمات سروسز دینے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، ویلفئیر سیکشن روزانہ کی بنیاد پہ مختلف کیسز نمٹارہاہے، تاہم اس شعبے میں مقامی سطح پر عربی زبان پر عبور رکھنے والے ترجمان کی اب بھی ضرورت ہے تاکہ دوزرے شہروں میں پاکستانیوں. کے چھوٹے بڑے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو۔ ن نےا اراکین کو حب الوطنی، شفاف صحافتی کردار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہمیں نظررکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے جہاں بڑے چلینجیز کا سامنا ہے اسکے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا اور اسے پاکستان کیلئے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے صحافتی سرگرمیوں میں میزبان ملک میں پاکستان کمیونٹی کو اتحاد کی ترغیب دیں اور عالمی حالات، علاقائی صورتحال کو نظر میں رکھ کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پہ نظر رکھیں، میزبا ن برادر سعودی عرب اور پاکستان کی لازوال دوستی کو مزید فروغ کیلئے اپنی خبروں اور مضامین کو محور بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں