جہلم میں بچوں کی لڑائی میں 13سالہ لڑکا قتل کرکٹ کھیلنے کے دوران گراونڈ میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی۔مقتول شاہد کو وکٹوں اور بلے سے سر پر مار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جہلم میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ۔ 13سالہ لڑکا جاں بحق
گزشتہ شام کرکٹ کھیلنے کے دوران گراونڈ میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی

مقتول شاہد کو وکٹوں اور بلے سے سر پر مار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مقتول کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکامقتول اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں کچھ عرصہ قبل بھی جھگڑا ہواتھا۔ڈی پی او جہلم بھاری نفری کے ہمراہ اسپتال پہنچ گے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے۔۔ڈی پی او جہلم
کرکٹ کھیلتے بچے آپس میں لڑ پڑے 13 سالہ لڑکا جاں بحق اسلامیہ سکول گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے بچے آپس میں لڑ پڑے
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سول لائینز کے علاقہ محلہ اسلامیہ سکول میں 13 سالہ لڑکے کے جانبحق ہونے کے معاملہ پر نوٹس، خود جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے،
ڈی پی او جہلم کا ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سول لائینز کو ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم،
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کھیل کود کے دوران لڑائی جھگڑے سے شاہد جمال نامی لڑکا جانبحق ہو گیا،
نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیز ریڈز کر رہی ہیں،
واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں