فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رفاانٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنس اسلام آباد کی طرف سے خصوصی نشست

فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رفاانٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنس اسلام آباد کی طرف سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں اسرائیل ااور غزہ کے درمیان جنگ کے نتیجے میں شھید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

رفا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں فلسطینی صحافی ابو بکر ہمدان،نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا اور ڈاکٹر فاروق عادل سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی ،فلسطینی صحافی ابوبکر ہمدان نے اظہار خیال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی انسانی تباہی کو دنیا کو دکھانے کے لئے پاکستانی میڈیا کی نمائندگی کو ناکافی قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسلئہ پوری مسلم دنیا کا مسلہ ہے جس پر اس نازک صورتحال میں مسلمانوں کو اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کی پہلے قبلہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے فلسطین پر ہونے والے ظلم و ستم کو زیادہ سے زیادہ دکھانے اور شھید ہونے والے صحافیوں کی کہانیاں دنیا کو دنیا کے سامنے لانے پر زور دیا، ڈاکٹر فاروق عادل نے بھی فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم اور صحافیوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا پروگرام کے آخر میں فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کے لیے دعا بھی کئی گئی،،،،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں