علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فکر اقبال پرعالمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا،”اقبال اور عاکف”کے منور گوشوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ،

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فکر اقبال پرعالمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا،”اقبال اور عاکف”کے منور گوشوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ،
امت مسلمہ کے دونوں عظیم شعراء کے افکار کی ترویج کے لئے مشترکہ کوششوں اور اقدامات پر اتفاق کیا گیا،،،،،،

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ‘فکر اقبال اکیسویں صدی کے تناظر میں اور عالم اسلام کے دو عظیم شاعر اقبال اور عاکف’کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے مقررین نے ‘اقبال اور عاکف ‘کے منور گوشوں کو فروغ دینے کے لئے قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نبرآزما ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے امت مسلمہ کے دونوں عظیم شعراء کے افکار کی ترویج کے لئے مشترکہ کوششوں اور اقدامات پر اتفاق کیا۔ مقررین کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں قائم یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ‘اقبال اور عاکف’کے افکار نئی نسل تک پہنچانے کے لئے سیمینارز، کانفرنسز و دیگر علمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اختتامی تقریب کی صدارت فیکلٹی آف سوشل سائنسزاینڈ ہیومینیٹیزکے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کی جبکہ اردو زبان کی مایہ ناز استاد، ڈاکٹر تنظیم الفردوس مہمان خصوصی تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم الفردوس، ڈاکٹر فاطمہ حسن و دیگر مقررین نے کہا کہ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر علامہ محمد اقبال اور محمد عاکف کی روحیں بھی خوش ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، شعبہ اقبالیات، یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر کا ہاتھ ہے، اِن شخصیات کی سرپرستی، راہنمائی اور سپورٹ کے بغیر اس کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں تھا، کامیابی پر وائس چانسلر اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے علامہ اقبال کے تین اشعار پڑھ کر سنائے کہ اِن تینوں اشعار میں ہم سے کے لئے علامہ اقبال کا پیغام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں