کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کی کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے،
DIG CTD Umar Shahid announced the arrest of two terrorists Javed Mangrio and Mumtaz Somroo who were planning attacks on security forces in Karachi DIG claimed these terrorists were in contact with “foreign enemies” but he never named any enemy or country pic.twitter.com/mXnAx9JuMT
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) April 13, 2021
جبکہ ممتاز صحافی حامد میر نے سازشی تھیوری گھڑ لی اور ان کا کہنا ہے کہ ” ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے دو دہشت گردوں جاوید مانگریو اور ممتاز سومرو کی گرفتاری کا اعلان کیا جو کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ڈی آئی جی نے دعوی کیا کہ یہ دہشتگرد “غیر ملکی دشمنوں” سے رابطے میں ہیں لیکن اس نے کبھی کسی دشمن یا ملک کا نام نہیں لیا ”
عمر شاھد نے بتایا گرفتاردہشت گرد وں نے حساس ادارے کے دفتر اور رینجرز پر حملوں کا اعتراف کرلیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے کراچی میں گزشتہ رات کارروائی کی جس میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن میں جاوید منگریو اور ممتاز سومرو شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائنہ ٹائون کے مالک کی گاڑی پر آئی ڈی انہی دہشت گردوں نے لگائی تھی جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ طارق روڈ سے گرفتار دہشت گرد ایس آر اے رکن اور کمانڈر نکلا۔عمر شاہد نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کی کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔ گرفتاردہشت گرد حساس ادارے کے دفتر اور رینجرز پر حملے میں ملوث ہیں۔ ملزم ممتاز سومرو کو غیرملکی ریسٹورنٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا جو غیرملکی ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایس آر اے سربراہ اصغر شاہ نے ایک گروپ بنایا تھا اور افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی میٹنگز ہوتی ہیں۔ یہ دہشت گرد افغانستان میں کارروائیوں کا منصوبہ بناتے ہیں۔ کالعدم تنظیم ایس آر اے کو فنڈنگ افغانستان سے ہوتی ہے۔