کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس/ کابینہ اجلاس/ 13 اپریل 2021ء
* کابینہ نے سندھ انشورنس لمیٹڈ کا محمد فیصل صدیقی کو سی ای او مقرر کرنے کی منظوری دیدی
* یہ تقرری ایک سال کیلئے ہوگی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* موجودہ سی ای او کی مدت 26 اپریل 2021 کو ختم ہو رہی ہے
* سندھ کابینہ 250 ڈیزل ہائیبرڈ الیکٹرک بسز کی خریداری پر تبادلہ خیال
* یہ بسیں سندھ انٹرا ڈسٹرکٹ (ضلعوں کے اندر) پیپلز بس سروس پروجیکٹ کے تحت خریداری جائینگی، اویس قادر شاہ
* پہلے مرحلے میں یہ بسیں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد میں چلیں گی
* یہ پروجیکٹ 8 بلین روپے کا ہے،کابینہ نے منصوبے کی منظوری دیدی
*کابینہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ پروجیکٹ پر جلد عملدرآمد کیا جائے
* سندھ حکومت پہلے سے ہی آدھی رقم جاری کرچکی ہے
سندھ کابینہ نے سندھ زکوٰۃ و عشر ایکٹ 2011 کے سیکشن میں ترمیم کی منظوری دیدی
* ترمیم کے تحت سندھ زکوٰۃ و عشر کونسل کے چیئرمین رٹائرڈ جج یا رٹائرڈ بیوروکریٹ ہوگا
* یہ طریقہ کار دیگر صوبوں میں بھی موجود ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
* سندھ کابینہ نے ڈی آر بی کیلئے ڈاکٹر واصف علی میمن کو سینئر ممبر مقرر کرنے کی منظوری دیدی
* کابینہ نے جسٹس (رٹائرڈ) غلام سرور کورائی کی زکوٰۃ کونسل کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی درخواست قبول کرلی
* کابینہ دٹائرڈ محمد اقبال مہر کو چیئرمین زکوٰۃ مقرر کرنے کی منظوری دیدی
* کابینہ نے ڈاکٹر مفتی حق نبی الاظہری کو ممبر زکوٰۃ کونسل مقرر کرنے کی منظوری دیدی