عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج دوسرا روز ہے۔ لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل

عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج دوسرا روز ہے۔ لاہور کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی آج ہو گی جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔
عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی کل ہوگی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی 28 دسمبر کو شیڈول ہے۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب ، شائستہ پرویز، عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ اور زکیہ شاہنواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر اور ناز بلوچ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگی
ایم کیو ایم کی سبین غوری کے بھی مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے۔ لاہور کے این اے 128 اور این اے 123 سے جماعت اسلامی کے امیدوار لیاقت بلوچ کے کاغذات منظور کر لیے گئے، لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کاغذات منظور کر لیے گئے ۔
پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں پر 8 ہزار 592 مرد اور 437 خواتین نے کاغذات جمع کرائے، ہیں حتمی فہرست 30دسمبر کے بعد آویزاں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں