سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس سابق سیکرٹری خارجہ ریاض حسین کھوکھر کی وفات پر ملتوی فاروق ایچ نائیک سینیٹر مشاہد حسین سید پلوشہ محمد زئی مشعال ملک بھی موجود تھیں

*سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا*

*کمیٹی اجلاس سابق سیکرٹری خارجہ ریاض حسین کھوکھر کی وفات پر ملتوی کیا گیا ہے*

وزیر خارجہ جیل عباس جیلانی کی خصوصی درخواست پر خارجہ کمیٹی اجلاس ملتوی کیا گیا

چئیرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک سمیت سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینیٹر پلوشہ محمد زئی بھی کمیٹی اجلاس میں شریک تھیں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک بھی کمیٹی روم میں موجود تھیں

اجلاس میں بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ ایجنڈے کا حصہ تھا

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے متعلق بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ تھی

*سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی صدارت اجلاس*

اجلاس ممتاز ریٹائرڈ سفارت کار ریاض حسین کھوکھر کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی کارروائی نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی درخواست پر ملتوی کی گئی

اجلاس کے دوران مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

کمیٹی میں ریاض حسین کھوکھر کی پاکستان کی سفارتی خدمات میں نمایاں خدمات کا اعتراف کیا گیا

کمیٹی نے ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

اجلاس میں سینیٹرز مشاہد حسین سید، پلوشہ محمد زئی خان نے شرکت کی

ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور نگراں وزیر انسانی حقوق مشال حسین ملک نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں