وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت اوورسیز جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تعداد کو بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ورکرز کے لئے ملازمتوں کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے

سعودی دارالحکومت ریاض میں چار روزہ ہیومن ریسورس اینڈ لیبر سروسز ایکسپو کی نمائش جاری ہے جس میں وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی جانب سے بھی کسی بھی بین الاقوامی نمائش میں پہلی مرتبہ پاکستانی پویلین قائم کیا گیا ہے جبکہ دیگر نجی پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں اس موقعہ پر اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور سعودی کمپنیوں کے ساتھ ایم او یوز اور ایل او آئی کی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جا رہے ہیں اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب لیبر کی ایک بڑی مارکیٹ ہے اور ہم تمام بڑی کمپنیوں کے ساتھ پاکستانی ورکرز کی کھپت کو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ہماری ترجیح ہے کہ جہاں ہر سال پانچ لاکھ ورکرز سعودی عرب آتے ہیں ان کی تعداد کو بڑھا کر دس سے پندرہ لاکھ کریں جس میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں