باراتیوں کی وین سے تین مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار، مزاحمت پر ڈاکووں کی وین پر اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی، ایک کی حالت تشویشناک، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

تھانہ گگو منڈی کی حدود میں میں باراتیوں کی وین سے تین مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار، مزاحمت پر ڈاکووں کی وین پر اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی، ایک کی حالت تشویشناک، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

تھانہ گگو منڈی کے علاقہ شاہ جنید کے قریب باراتیوں کی وین کو تین نامعلوم مسلح ڈاکووں نے روک کر لوٹ مار شروع کی تو مزاحمت پر ڈاکووں نے وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے تین باراتی شدید زخمی ہوگئے ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہوگئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ڈی ایس پی بورے والا نے واردات کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ کی ناکہ بندی کروا کے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں