امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد قومی خزانے کو 65 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزارروپے کا ریونیومل گیا۔

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد قومی خزانے کو 65 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزارروپے کا ریونیومل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صوبائی اسمبلیوں کیلئے 40 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار روپے موصول ہوئے۔ قومی اسمبلی کیلئے 24 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار روپے کی رقم موصول ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کیلئے 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کیلئے 20 ہزارفیس مقرر کی گئی ہے۔

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی مد میں ادا کی گئی فیس ناقابل واپسی ہے۔ الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔

دریں اثنا پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 7913 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے 18 ہزار 546 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

پنجاب سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیے 13 ہزار823، سندھ سے 6 ہزار 498، کے پی سے 5 ہزار 278، صوبہ خیبر پختونخوا سے 5 ہزار 278 جب کہ بلوچستان سے 2 ہزار 669 کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 جنرل اور مخصوص نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 358 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں