لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس کی شاندار کامیابی ارشد انصاری 12 ویں مرتبہ صدر منتخب

لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس کی شاندار کامیابی
ارشد انصاری 12 ویں مرتبہ صدر منتخب
لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2024 ءلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسوالائنس کے امیدواران نے شاندار کامیابی حاصل کی اورارشد انصاری 984 ووٹ لیکر12 ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، انکے مدمقابل امیدوارمحمد شہباز میاں نے811 ووٹ حاصل کئے ۔انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق سینئرنائب صدرکی سیٹ پر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز جبکہ گورننگ باڈی میں شہباز چوہدری ، عمران شیخ ، راناشہزاد ، اعجازمرزا ، محسن بلال ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار ، باباعابد حسین اور سید بدر سعید نے کامیابی حاصل کی ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی ، مبشر بخاری ، میاں حبیب ، امجد اقبال ، ارسلان رفیق بھٹی اور نوشاد علی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔ نومنتخب صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ آج انتخابات کا عمل مکمل ہوگیاہے جس میں کوئی بھی نہیں ہارا ، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی ہمارے دوست ہیں اور سب انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم صحافی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ لیکرآئے ہیں اور ماضی کی طرح ان کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے ۔جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے قائدین اور تمام سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ الائنس کی مشترکہ شاندار کامیا بی ہے۔انھوں نے الیکشن کمیٹی اور کلب سٹاف کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں