پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے عوام 8 فروری کو جماعت اسلامی کی دیانت دار اور کرپشن سے پاک قیادت کو منتخب کرے

اٹک میں انتخابی دنگل سج گیا جماعت اسلامی تحصیل جنڈ کے زیر اہتمام جنڈ شہر میں جلسے کا انعقاد کیاگیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خطاب، دیانت دار اور باکردار قیادت کی نوید سنا دی جلسہ میں کارکنان کا جوش وًروش ، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت
حلقہ این اے 50اٹک ٹو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے عوام 8 فروری کو جماعت اسلامی کی دیانت دار اور کرپشن سے پاک قیادت کو منتخب کرے پاکستانی قوم بیدار ہوچکی ہے اگر قوم نے جماعت اسلامی کو موقع دیا تو غریب کا معیار زندگی بہتر بنائیں گے اور ملک سے بے روزگاری اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے ملکی تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہی ہے جلسہ میں تحصیل بھر سے مردو خواتین نے بڑی تعداد نے شرکت کی، جلسہ سے ٹکٹ ہولڈرز براۓ قومی اسمبلی سردار امجد علی خان اورصوبائ امیدواران حافظ تنویر احمد اور آصف علی خان، امیدوار این اے49اقبال خان، صوبائ امیدواران مولانا جابر علی خان، سردار اویس اسلم مرزا اور میاں محمد جنید نے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں