اسلام آباد
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے
ایران نے فلسطینیوں کی بھرپور مدد کی ہے جس پر ہم تہران کے شکرگزار ہیں۔ امیر جماعت اسلامی
اہل غزہ کی مشکلات بہت زیاد ہیں، مسلمان حکمرانوں کو فلسطینیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔سراج الحق
امریکی افواج ہر خطے میں فساد کی جڑ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان میں بدامنی اور فساد کی وجہ بھی امریکی مداخلت ہے۔ امیر جماعت اسلامی
ہمارا عزم ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات عوامی اور ریاستی سطح پر مستحکم ہوں۔امیر جماعت اسلامی
ہم نے ہمیشہ مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کی ہے۔امیر جماعت اسلامی
جماعت اسلامی تمام مسالک کے لیے قلبی وسعت رکھتی ہے۔سراج الحق
ایران کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ رضا امیری مقدم
بعض مسلمان ممالک نے لالچ میں آ کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں، ایرانی سفیر
اقوام متحدہ میں پاکستان اور ایران کے سفیروں نے یکساں خیالات کا اظہار کیا ہے۔رضا امیری مقدم
حماس نے فلسطین کو ضم کرنے کے اسرائیلی عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ایرانی سفیر
ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پوری دنیا میں مسلمان عوام فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رضا امیری مقدم