ممتاز صحافی، دانشور سیّد تاثیر مصطفیٰ لاہور میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

اِنّا لِلّہ وَ اِنّا اِلَیہ رَاجِعُون۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے مرکزی رہنما ممتاز صحافی دانشور اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ صحافت سے گولڈ میڈل لینے والے پیشہ ور صحافی تاثیر مصطفی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نواز رضا نے مرحوم کی وفات پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ
ممتاز صحافی، دانشور اور پاکستان فیڈرل آف جرنلسٹس دستور کے روح رواں سیّد تاثیر مصطفیٰ رحلت فرما گئے ہیں ان کی وفات سے پہ ایف یو جے دستور کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسید تاثیر مصطفی طویل سے صحب فراش تھے مرحوم ایک نظریاتی صحافی تھے عمر بھر اسلام اور نظریہ پاکستان کے قلعہ کے محافظ کا کردار ادا کیا مرحوم تاثیر مصطفی کا شمار پی ایف یو جے دستور کے بانیان میں ہوتا ہے تاثیر مصطفٰی کے دم قدم سے مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ آباد تھا وہ قومی مشاہیر کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کرتے تھے وہ پنجاب یونیورسٹی سےایم اے جرنلزم میں گولڈ میڈلسٹ تھے تاثیر مصطفی بلند پایہ صحافی تھے عمر بھر اپنے نظریہ پر قائم رہے دائیں بازو کے صحافیوں میں نمایاں مقام رکھتے تھےدیانت داری ان کا طرہ امتیاز تھا۔ان کی وفات سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اےک عظیم ٹریڈ یونین لیڈر سے محروم ہو گئی ہےمرحوم سے آخری ملاقاتیں پی ایف یوجے دستور کے سابق صدر خواجہ فرخ سعید کی وفات اور تعزیتی ریفرنس میں ہوئی تھی انہوں نےپی ایف یو جے دستور کے بی ڈی ایم منعقدہ کراچی میں بھی شرکت کی اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

پی ایف یوجے کے سابق صدر سعید آسی نے تاثیر مصطفی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
اِنّا لِلّہ وَ اِنّا اِلَیہ رَاجِعُون۔ ہمارے سالہاسال کے سَنگی، بے باک صحافی، دانشور اور استاد سیّد تاثیر مصطفیٰ بھی آج ہمیں داغِ مفارقت دے گئے۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔ شاہ جی ایم اے صحافت میں پنجاب یونیورسٹی کے گولڈ میڈلسٹ تھے جو عمر بھر آبرو مندی اور پاکدامنی کے ساتھ پیشہ صحافت سے جُڑے رہے اور دنیاوی آلائشوں سے اپنا دامن بچائے رکھا۔آج ان کی رحلت سے شائستگی اور اقدار والی صحافت کا ایک اور باب بند ہو گیا۔ الوداع شاہ جی۔ الوداع۔ جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں کہیں سے آبِ بقائے دوام لے ساقی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں