بلوچستان میں قومی شاہراہوں پراحتجاج ، صوبے کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع کوئٹہ کراچی اور دیگر شاہراہوں کی بندش کے باعث ہزاروں لوگ پھنس گئے
بلوچ مظاہرین اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء کو زبردستی منتشر کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں قومی شاہراہوں کو صوبے کے مختلف مقامات پر مظاہرین نے بلاک کررکھا ہےقومی شاہراہوں کی مسلسل بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناصوبائی حکومت بند شاہراہوں پر ٹریفک بحال کرائے ، عوامی حلقے
چیئرمین فیکٹ فائنڈنگ انکوائری بالاچ مولابخش کیس نے 26 دسمبر 2023 کو دوپہر 2 بجے اجلاس طلب کرلی اجلاس میں کیچ میں پیش انے والے واقعے کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گاکیچ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران بالاچ سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھےبالاچ اور دیگر پر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام تھا
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی