*اوورسیز پاکستانی شہری کی کمرشل اراضی واگذار*
لاہور پولیس نے اووسیز پاکستانی شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی واگذار کروا دی،
اوورسیز پاکستانی شہری نے عرصہ 03 سال قبل لاہور رنگ روڈ محمود بوٹی کے قریب کمرشل اراضی خریدی،
قبضہ گروپ نے اووسیز پاکستانی شہری کی 12 کنال اراضی پر قبضہ کرلیا،
قبضہ گروپ نے اوورسیز پاکستانی شہری کو جعلسازی سے قانونی معاملات میں الجھائے رکھا،
اوورسیز پاکستانی شہری نے دادرسی کےلیے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی،
لاہور پولیس نے درخواست پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ واگذار کروا دیا،
قبضہ واگذار کروانے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشکور ہوں، اوورسیز پاکستانی
اوورسیز پاکستانیز سمیت کسی بھی شہری کی جمع پونجی پر شب خون مارنے نہیں دیا جائے گا، سی سی پی او لاہور
شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، سی سی پی او لاہور
*لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، سی سی پی او لاہور*