الیکشن کمیشن رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عباسی GS زاھد مشوانی اور RIUJ دستور کے قیصر شاہ بے بول ٹی وی اور روزنامہ دنیا سے جبری برطرفیوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تمام ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے

*الیکشن کمیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کا روزنامہ دنیا اور بول نیوز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں پر شدید احتجاج*

*نگران حکومت اور نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے جبری برطرفیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ*

اسلام آبادالیکشن کمیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن روزنامہ دنیا اوربول نیوز سے ملازمین کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جبری برطرفیوں کو فی الفور بند کیا جائے ورنہ آئندہ کے لئے سخت ردعمل دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن بول نیوز اور روزنامہ دنیا سے میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد میں جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ پی ECPRA کے صدر شاکرعباسی، سیکرٹری زاہدمشوانی اور سیکرٹری خزانہ عاطف بٹ سمیت تمام ارکان نے صحافیوں /میڈیاورکرز کی برطرفی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے پیمرا ترمیمی بل 2023 ایکٹ کے تاحال رولز تشکیل نہ دیئے جانے اور اس عمل کا آغاز نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔وزیراطلاعات چونکہ خود صحافی ہیں اور مختلف نجی اداروں میں ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں تو انہیں چاہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان اداروں سے فارغ کئے جانیوالے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں.
ایسوسی ایشن نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے نگران وزیر اطلاعات کی چشم پوشی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ بول نیوز اور روزنامہ دنیا سے جبری برطرف کئے جانیوالے میڈیا نمائندگان کے بقایا جات فوری ادا نہ کئے گئے تو ایسوسی ایشن راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی۔

بول ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے 13 صحافیوں کو اچانک فارغ کرنے پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی مذمت احتجاج کا اعلان …..

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ نے بول ٹی وی سے 13 صحافیوں کو ملازمت سے فارغ کر نے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فی الفور بحال کرنے کا مطالبہ کیا

بول نئی انتظامیہ نے رات کو ایک زبانی پیغام 13 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا جن ملازمین کو فارغ کیا گیا ان میں
ڈیسک انچارچ :
فیصل جاوید
رپورٹر ز
زاہد فاروق ملک ، اے ڈی خان ، عاقیل ، وسیم چوہدری ، عباس شبیر ، راو رضوان ،
کیمرہ مین :
شبیر معصوم ، مدثر جاوید ، عبدلواحد ، منصورعالم اور یاسر عباس ۔
دیگر ملازمین کی برطرفی کا امکان ہے
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستورا اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور بول انتظامیہ کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے ہم بول ملازمین کی بحالی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں قانونی امداد کے ساتھ احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائےگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں