اٹک میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا دوسرا روز نون لیگ کے شیخ آفتاب احمد سہیل کمڑیال،پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر خان جماعت اور آزاد امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے

اٹک میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا دوسرا روز
قومی کے دو اور صوبائی کے پانچ حلقوں میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے این اے 49سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد نے ، آر او عدنان انجم راجا کے پاس کاغذات جمع کرائے
این اے 49سے جماعت اسلامی کے اقبال خان ، تحریک لبیک کے حافظ حامد رضانے کاغذات نامزدمی جمع کرائے این اے 49سے راہ حق پارٹی کے مولانا افتخار فاروقی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے این اے 50اٹک سے ن لیگ کے سہیل کمڑیال، جماعت اسلامی کے سردار امجد علی خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے این اے 50اٹک سے پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر خان جبکہ چارآزاد امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے
پانچوں صوبائی اسمبلی کے لئے جماعت اسلامی کے تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئےے۔ تحریک لبیک نے کے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ن لیگ کے پانچوں صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع تحریک انصاف کے کسی امیدوا ر کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہوسکے
تحریک انصاف کے کارکنوں سے کاغذات نامزدگی چھین کر رات گئے پولیس نے گرفتار کر لیاتھا۔ میجر طاہر صادق کی اہلیہ ناز طاہر اور بیٹی انبسا ط طاہر کا آر او آفس میں احتجاج کارکنان کی رہائی اور کاغذات کی واپسی کا مطالبہ آر او این اے 49اٹک ون عدنان انجم راجا نے پولیس کاروائی پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا میجر طاہر صادق کی اہلیہ ناز طاہر نے ڈی پی او آفس میں کارکنا ن کی بازیابی کی درخواست جمع کر ادی
تحریک انصاف کے امیدوارو ں کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جاری کردئےے گئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد تمام امیدواروں نے شفاف الیکشن کا مطالبہ کر دیا اپنی اپنی جماعتوں کے امیدوار کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ آراوز کے دفاتر پہنچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں